WWC Check کیا ہے؟

بچوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے چھان بین (دی چیک) بچوں کر جنسی حملے اور جسمانی تکلیف سے بچانے میں مدد دیتی ہے کیونکہ اس سے ان لوگوں کی جانچ کا عمل طے پاتا ہے جو بچوں کے ساتھ کام کرتے ہیں یا انکی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔

چھان بین کی ضرورت کس کو ہے؟

Working with Children Act 2005 (دی ایکٹ) کے تحت، آپکو ایک چھان بین (چیک) کی ضرورت ہے کہ آپکو بچوں سے متعلقہ کام کرنے کیلئے پانچوں مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا چاہئیں ۔

  1. آپ ایک ایسے بالغ ہیں جو 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر یا ارائیگی کے ساتھ کام کررہا ہے
  2. اپ بچوں کے ساتھ خدمات کے کسی ادارے، مقام یا تنظیم سے وابسطہ ہیں جو دی ایکٹ کی فہرست میں شامل ہو (جسے ‘پیشہ ورانہ شعبہ’ قرار دیا گیا ہو)
  3. آپکے کام کے دوران آپکا رابطہ عام طور پر بلا واسطہ بچوں کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں آمنے سامنے گفتگو کرنا، تحریری، زبانی اورالیکٹرانک مواصلات شامل ہیں
  4. آپ کا بچوں کے ساتھ رابطہ آپ کے فرائض کا حصہ ہے اور آپ کے کام سے متعلق نہیں ہے
  5. آپ ایکٹ ** کے تحت یہ چیک کرنے سے مستثنی نہیں ہیں ۔

** تفصیلات ورکنگ ود چلڈرن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔

چھان بین کی درخواست دئے بغیر بچوں کے ساتھ کام سروع کرنا جرم ہے ۔

وہ ادارہ بھی جرم کررہا ہے جس نے آپ کو چھہن بین کی درخواسٹ دئے بغیربچوں کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی ۔

میں کیسے درخواست دوں؟

  • چیک کی ویب سائٹ پر جائیں اور یا تو ‘ایپلائی ان وکٹوریہ یا ایپلائی فرام انٹر اسٹیٹ منتخب کریں
  • درخواست کا آن لائن فارم مکمل کریں جس میں اپنی تمام معلومات اور اس ادارے کی معلومات درج کریں جو آپکو بچوں کے ساتھ کام فراہم کر رہا ہے
  • وکٹوریہ کے درخواست دہندگان اپنی شخصیت کی تصدیق آن لائن کرسکتے ہیں ۔ بین الریاستی درخواست دہندگان کی معلومات کا صفحہ یہ بتاتا ہے کہ کیسے بین الریاستی درخواست دہندگان اپنی شناخت کی توثیق کرسکتے ہیں اور اپنی درخواست جمع کر سکتے ہیں
  • وکٹوریہ کے درخواست دہندگان اپنی درخواستیں Australia Post جا کر ان کے بارکوڑ اور انکی ہدایات پر عمل کرکے مکمل کرسکتے ہیں جو انہیں ای میل کردی جائینگی ۔

ادائیگی کے ساتھ بچے سے متعلقہ کام کے لئے رضاکارانہ چیک استعمال کرنا ایک جرم ہے ۔ ملازم کی چھان بین ادائیگی پرکام کے لئے استعمال کی جانی چا ہئے ۔

جب اسکریننگ کا عمل چل رہا ہوتو میں کام کر سکتا ہوں؟

اس ایکٹ کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسکریننگ کے عمل کے دوران بچے سے متعلقہ کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ ایک بار چیک کی درخواست درج کردی گئی ہو ۔ البتہ قانون کے مطابق آپ کام نہیں کرسکتے اگر آپ:

  • ایکٹ کی جدول 3 کی شق نمبر 2 میں دی گئی جرائم کی فہرست میں سے کسی جنسی، تشدد یا منشیات کے جرم میں مجرم ثابت ہونے یا الزام لگنے کا شکار ہوئے ہوں
  • آپکو منفی نوٹس دیا گیا ہو اور نتیجتا آپ نے چیک پاس نہ کیا ہو
  • چائلڈ ایمپلائمنٹ ایکٹ 2003 کے تحت آپ ایک بچے کی نگہداشت کی ملازمت کر رہے ہوں
  • چلڈرینس سرویسیز ایکٹ 1996 کے مطابق یا ایجوکیشن اینڈ کیئر سرویسیزنیشنل لا 2010 (وکٹوریہ) کے تحت یا چلڈرینس سرویسیز ریگولیشنس 1996 کے تحت خدمات کے کسی ادارے میں کام کررہے ہوں
  • کے تابع ہیں:
    • جنسی مجرمان کے رجسٹریشن ایکٹ 2004کے تحت رپورٹ کرنا
    • توسیعی نگرانی کے حکم یا سنگین جنسی مجرمان کے انیٹرنگ ایکٹ 2005کے تحت عبوری توسیعی نگرانی کا حکم
    • کوئی نگرانی کا حکم یا نظر بندی کا حکم ۔

اپنے ادارے سے چھان بین کے عمل کے دوران کام کرنے کے بارے میں دریافت کیجئے کیونکہ بعض ادارے کسی کو اس وقت تک کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے جب تک وہ چیک کو پاس نہ کرلیں ۔

کیا چیک کیا جاتا ہے؟

آپ کی چھان بین جنسی، تشدد اور منشیات کے جرائم کے بارے میں کی جاتی ہے اور ایکٹ میں دی گئی ایجنسیوں کی ان رپورٹوں کو بھی دیکھاجاتا ہے جو پیشہ ورانہ رویوں کی خلاف ورزی کے بارے میں ہوتی ہیں ۔ جرائم ی فہرست ہماری ویب سائٹ پر ہے ۔

جنسی یا جسمانی نقصان سے بچوں کی حفاظت ایکٹ کے تحت کئے جانے والے کسی بھی فیصلے کے لئے اہم اورقابل توجہ بات ہے ۔

مجھے کیسے معلوم ہوکا کہ میں نے WWC Check پاس کر لیا ہے؟

چیک میں کامیابی کی صورت میں ہم آپ اور آپکے ادارے دونوں کو مطلع کرینگے ۔

چیک پانچ سال کیلئے درست ہوتا ہے یا جب تک ہم اسے منسوخ نہ کریں یا آپ خود اسے واپس نہ کردیں ۔

اگر آپ بچوں سے متعلق کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو چیک کے ختم ہونے سے قبل آپکو اسکی تجدید کروا لینی چاہئے ۔

Image of sample card

اگر میرا ایک مجرمانہ ریکارڈ یا منفی پیشہ ورانہ طرز عمل کی کوئی رپورٹ ہے تو؟

تمام جرائم اور منفی پیشہ ورانہ فیصلوں کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ایکٹ کے مطابق بچوں کی حفاظت کے لئے ناقابل قبول خطرہ بنا لیں ۔

آپ اس چیک میں کامیاب یا ناکام ہوتے ہیں اسکا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ پیشہ ورانہ روئے پر رپورٹ کیا ہے اور جن جرائم کا الزام ہے انکی نوعیت اورکن حالات میں وہ جرائم سرزد ہوئے تھے ۔

چیک کےلئے درخواست دینا غیرقانونی ہے اگر آپ:

  • جنسی مجرمان کے رجسٹریشن ایکٹ 2004 کے تحت رجسٹرہوسکنے والے مجرم ہیں
  • نگرانی کے توسیعی حکم کے مطابق یا سنگین جنسی مجرمان کے مانیٹرنگ ایکٹ 2005 کے تحت نگرانی کے عبوری حکم کے تابع ہیں
  • نظربندی کے کسی حکم یا نگرانی کے کسی حکم کے تابع ہیں ۔

اپنے حالات کے بارے میں آزادانہ قانونی مشورہ حاصل کریں ۔

اگر میں WWC Check پاس نہ کرسکوں تو؟

اگرہم یہ سمجھتے ہیں کہ آپ بچوں کیلئے ناقابل قبول خطرہ ہیں، تو ہم آپ کو مطلع کریں گے کہ ہم آپ کو ایک عبوری منفی نوٹس جاری کرکے بچوں کے ساتھ کام کرنے سے روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس طرح آپ کو ہمیں لکھنے کا موقع ملتا ہے اور آپ ہم سے چیک میں کامیاب ہونے کی وجوہات پرغور کرنے کے لئے ہمیں بتا سکتے ہیں ۔

اگر آپ کی بتائی وجوہات پرغور کرنے کے بعد، آپ چیک میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ہم آپ کو ایک منفی نوٹس جاری کریں گے اور آپ کو بچوں کے ساتھ کام کرنے سے روک دیں گے ۔

منفی نوٹس ملنے کی تاریخ کے 28 دن کے اندر آپ Victorian Civil and Administrative Tribunal (VCAT)کو درخواست دے کرفیصلےکے خلاف اپیل کرسکتے ہیں ۔

میری رازداری کس طرح محفوظ ہے؟

ہم رازداری اور رازداری کے قوانین کے پابند ہیں ۔ ورکنگ ود چلڈرن ایکٹ 2005 پرائویسی اینڈ دیٹا پروٹیکٹنگ ایکٹ 2014 اور ہیلتھ ریکارڈس ایکٹ 2001 ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کس طرح آپکی ذاتی معلومات اکٹھا کریں اورکس طرح استعمال کریں ۔

ہم آپ کی درخواست پرکسی بھی عبوری یا حتمی فیصلے کے بارے میں آپ کے ادارے کو مطلع کرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔ اگرآپ کے چیک کو معطل کیا جائے، منسوخ کر دیا جائے یا دستبردارکر دیا جائے یا اگرآپ اپنی درخواست کو واپس لے لیں ۔ اگر آپ کسی ادارے کو اپنے ریکارڈ سے خارج کردیں تو ہمیں یہ حق ہے کہ ہم اس ادارے کومطلع کریں کہ آپ نے انکو منسوخ کردیا ہے ۔ ہم آپکے ادارے کو آپکے مجرمانہ یا پیشہ ورانہ عمل کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائیں گے ۔

کیا WWC Check پولیس کی چھان بین کی طرح ہے؟

آپ کے جرائم اور پیشہ ورانہ روئے کا ویکارڈ Working with Children Check بیان نہیں کرتا البتہ وہ اپکی زندگی کے دوران کسی بھی متعلقہ جنسی، تشدد یا منشیات کے جرائم کا سخت جائزہ لیتا ہے ۔ Police Check میں معینہ وقت میں کئے گئے جرائم کی فہرست دی جاتی ہے ۔

Working with Children Check میں کارڈ رکھنے والے کے ان جرائم اور پیشہ ورانہ روئے کی تفصیل ہوتی ہے جو انکے کارڈ کی زندگی پر محیط ہوتی ہے ۔ کیونکہ یہ چھان بین ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اس لئے بعض ادارے دونوں مانگتے ہیں ۔

مختلف چیکس (چھان بینوں) میں اختلافات کی مذید تفصیلات ورکنگ ود چلڈرن کی ویب سائٹ پر’پولیس چیک’ کے تحت موجود ہیں ۔

مزید معلومات

ویب سائٹ
www.workingwithchildren.vic.gov.au (External link)

میل
workingwithchildren@justice.vic.gov.au (External link)

کسٹمر سپورٹ ٹیم
1300 652 879

پیر – جمعہ (چھٹیوں کے علاوہ) صبح 8:00 - شام 5 بجے تک

ٹی ٹی وائی
13 36 77

بولئے اور سنئے
1300 555 727

اگر آپ کو ایک مترجم کی ضرورت ہے تو 50 14 13 کے نمبر پر Translating and Interpreting Service سے بات کیجئے اور آپ کا Working with Children کے کسٹمرسپورٹ لائن سے رابطہ کروانے کیلئے کہیے ۔

 

یہ معلومات محض ایک عام رہنمائی کیلئے ہے ۔ اسکا مقصد قانونی مشورے کے طور پر دیا جانا نہیں اور اس پر اس طرح اعتبار نہیں کئے جانا چاہئے ۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ آپ اپنے مخصوص حالات کیلئے خود مختار قانونی مشورہ حاصل کریں ۔