WWC Check  کیا ہے؟

بچوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے چھان بین (دی چیک) بچوں کر جنسی حملے اور جسمانی تکلیف سے بچانے میں مدد دیتی ہے کیونکہ اس سے ان لوگوں کی جانچ کا عمل طے پاتا ہے جو بچوں کے ساتھ کام کرتے ہیں یا انکی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

چھان بین کی ضرورت کس کو ہے؟

Worker Screening Act 2020 (ایکٹ) کے تحت آپ کے ایک چیک کی ضرورت ہے کہ آیا آپ بچوں سے متعلقہ کام کی درج ذیل تمام پانچ شرائط پوری کرتے ہیں یا نہیں:

  1. آپ ایک ایسے بالغ ہیں جو 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر یا ارائیگی کے ساتھ کام کررہا ہے
  2. اپ بچوں کے ساتھ خدمات کے کسی ادارے، مقام یا تنظیم سے وابسطہ ہیں جو دی ایکٹ کی فہرست میں شامل ہو (جسے ′پیشہ ورانہ شعبہ′ قرار دیا گیا ہو)
  3. آپکے کام کے دوران آپکا رابطہ عام طور پر بلا واسطہ بچوں کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں آمنے سامنے گفتگو کرنا، تحریری، زبانی اورالیکٹرانک مواصلات شامل ہیں
  4. آپ کا بچوں کے ساتھ رابطہ آپ کے فرائض کا حصہ ہے اور آپ کے کام سے متعلق نہیں ہے
  5. آپ ایکٹ ** کے تحت یہ چیک کرنے سے مستثنی نہیں ہیں ۔

** تفصیلات ورکنگ ود چلڈرن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔

چھان بین کی درخواست دئے بغیر بچوں کے ساتھ کام سروع کرنا جرم ہے ۔

وہ ادارہ بھی جرم کررہا ہے جس نے آپ کو چھہن بین کی درخواسٹ دئے بغیربچوں کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی ۔

میں کیسے درخواست دوں؟

  • چیک کی ویب سائٹ پر جائیں اور یا تو ′ایپلائی ان وکٹوریہ (External link)′ یا ایپلائی فرام انٹر اسٹیٹ منتخب کریں
  • درخواست کا آن لائن فارم مکمل کریں جس میں اپنی تمام معلومات اور اس ادارے کی معلومات درج کریں جو آپکو بچوں کے ساتھ کام فراہم کر رہا ہے
  • وکٹوریہ کے درخواست دہندگان اپنی شخصیت کی تصدیق آن لائن کرسکتے ہیں ۔ بین الریاستی درخواست دہندگان کی معلومات کا صفحہ یہ بتاتا ہے کہ کیسے بین الریاستی درخواست دہندگان اپنی شناخت کی توثیق کرسکتے ہیں اور اپنی درخواست جمع کر سکتے ہیں
  • وکٹوریہ کے درخواست دہندگان اپنی درخواستیں Australia Post جا کر ان کے بارکوڑ اور انکی ہدایات پر عمل کرکے مکمل کرسکتے ہیں جو انہیں ای میل کردی جائینگی ۔

ادائیگی کے ساتھ بچے سے متعلقہ کام کے لئے رضاکارانہ چیک استعمال کرنا ایک جرم ہے ۔ ملازم کی چھان بین ادائیگی پرکام کے لئے استعمال کی جانی چا ہئے ۔

جب اسکریننگ کا عمل چل رہا ہو تو میں کام کر سکتا ہوں؟

اس ایکٹ کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسکریننگ کے عمل کے دوران بچے سے متعلقہ کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ ایک بار چیک کی درخواست درج کردی گئی ہو ۔ البتہ قانون کے مطابق آپ کام نہیں کرسکتے اگر آپ:

  • ایکٹ کے شیڈول 5 کی شق 2 میں درج جنسی، پرتشدد یا منشیات کے کسی جرم کے تحت مقدمہ درج ہوا یا ان میں سے کسی جرم کے ملزم یا مجرم ٹھہرائے گئے
  • بچوں کے ساتھ کام کرنے سے متعلقہ قانون کے تحت بچوں سے متعلقہ کام کرنے سے خارج کر دیا گیا ہے
  • WWC سے خارج کیا گیا اور اس کے بعد چیک پاس نہ کیا
  • چائلڈ ایمپلائمنٹ ایکٹ 2003 کے تحت آپ ایک بچے کی نگہداشت کی ملازمت کر رہے ہوں
  • Children’s Services Act 2020 یا Education and Care Services National Law 2010 (Victoria) کے تحت کسی تعلیم یا نگہداشت کی خدمت کے زیر ضابطہ کسی سروس میں کام کریں گے
  • کے تابع ہیں:
    • جنسی مجرمان کے رجسٹریشن ایکٹ 2004کے تحت رپورٹ کرنا
    • کوئی نگرانی کا حکم یا نظر بندی کا حکم ۔

اپنے ادارے سے چھان بین کے عمل کے دوران کام کرنے کے بارے میں دریافت کیجئے کیونکہ بعض ادارے کسی کو اس وقت تک کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے جب تک وہ چیک کو پاس نہ کرلیں ۔

کیا چیک کیا جاتا ہے؟

جنسی، پرتشدد اور منشیات کے جرائم اور ایجنسیوں کی جانب سے ایکٹ میں درج متعلقہ تادیبی یا اصلاحی ریکارڈز کے متعلق آپ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر جرائم کی فہرست (External link) موجود ہے ۔

جنسی یا جسمانی نقصان سے بچوں کی حفاظت ایکٹ کے تحت کئے جانے والے کسی بھی فیصلے کے لئے اہم اورقابل توجہ بات ہے ۔

مجھے کیسے معلوم ہوکا کہ میں نے WWC Check پاس کر لیا ہے؟

چیک میں کامیابی کی صورت میں ہم آپ اور آپکے ادارے دونوں کو مطلع کرینگے ۔

چیک پانچ سال کیلئے درست ہوتا ہے یا جب تک ہم اسے منسوخ نہ کریں یا آپ خود اسے واپس نہ کردیں ۔

اگر آپ بچوں سے متعلقہ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ چیک کی معیاد ختم ہونے سے 6 ماہ پہلے اور 3 ماہ بعد تک آپ اس کی تجدید کی درخواست دیں ۔

 

Image
Image of sample card

اگر میرا مجرمانہ ریکارڈ یا متعلقہ تادیبی یا اصلاحی ریکارڈ موجود ہو تو کیا ہو گا؟

ہر جرم یا متعلقہ تادیبی یا اصلاحی ریکارڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ایکٹ کے مطابق آپ کی جانب سے بچوں کے تحفظ کو بلاجواز خطرہ لاحق ہے ۔

آپ اس چیک میں کامیاب یا ناکام ہوتے ہیں اسکا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ پیشہ ورانہ روئے پر رپورٹ کیا ہے اور جن جرائم کا الزام ہے انکی نوعیت اورکن حالات میں وہ جرائم سرزد ہوئے تھے ۔

چیک کی درخواست دینا قانون کے خلاف ہے اگر آپ:

  • جنسی مجرمان کے رجسٹریشن ایکٹ 2004 کے تحت رجسٹرہوسکنے والے مجرم ہیں
  • نظربندی کے کسی حکم یا نگرانی کے کسی حکم کے تابع ہیں ۔

اپنے حالات کے بارے میں آزادانہ قانونی مشورہ حاصل کریں ۔

اگر میں WWC Check پاس نہ کرسکوں تو؟

اگر ہمیں یقین ہو کہ آپ کی جانب سے بچوں کو بلاجواز خطرہ لاحق ہے تو ہم ایک عبوری WWC اخراج جاری کرتے ہوئے آپ کو اطلاع دیں گے کہ ہم آپ کا بچوں کے ساتھ کام کرنا ممنوع قرار دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس طرح آپ کو ہمیں لکھنے کا موقع ملتا ہے اور آپ ہم سے چیک میں کامیاب ہونے کی وجوہات پرغور کرنے کے لئے ہمیں بتا سکتے ہیں ۔

آپ کی وجوہات پر غور کرنے کے بعد، اگر آپ چیک میں ناکام رہے تو ہم آپ کے نام ایک WWC اخراج جاری کریں گے جس میں آپ کا بچوں کے ساتھ کام کرنا ممنوع قرار دیا جائے گا ۔

محدود حالات میں آپ WWC اخراج کی تاریخ سے 28 دن بعد تک Victorian Civil and Administrative Tribunal (VCAT) میں درخواست دے کر ہمارے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں ۔

میری رازداری کس طرح محفوظ ہے؟

ہم رازداری اور رازداری کے قوانین کے پابند ہیں ۔ The Worker Screening Act 2020 ،Privacy and Data Protection Act 2014 اور Health Records Act 2001 ہمارے ذاتی معلومات کے اجتماع اور استعمال کے طریقے کے ضابطہ کار ہیں ۔

ہم آپ کی درخواست پرکسی بھی عبوری یا حتمی فیصلے کے بارے میں آپ کے ادارے کو مطلع کرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔ اگرآپ کے چیک کو معطل کیا جائے، منسوخ کر دیا جائے یا دستبردارکر دیا جائے یا اگرآپ اپنی درخواست کو واپس لے لیں ۔ اگر آپ کسی ادارے کو اپنے ریکارڈ سے خارج کردیں تو ہمیں یہ حق ہے کہ ہم اس ادارے کومطلع کریں کہ آپ نے انکو منسوخ کردیا ہے ۔ ہم آپ کی تنظیم کو آپ کے مجرمانہ یا تادیبی یا اصلاحی ریکارڈز کی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے ۔

کیا WWC Check پولیس کی چھان بین کی طرح ہے؟

Working with Children Check آپ کے مجرمانہ اور تادیبی یا اصلاحی ریکارڈز کی چھان بین کرتا ہے اور آپ کی پوری زندگی میں تمام متعلقہ جنسی، پرتشدد یا منشیات کے جرائم کا بھرپور تجزیہ کرتا ہے ۔ کیونکہ یہ چھان بین ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اس لئے بعض ادارے دونوں مانگتے ہیں ۔

مختلف چیکس (چھان بینوں) میں اختلافات کی مذید تفصیلات ورکنگ ود چلڈرن کی ویب سائٹ پر ′پولیس چیک (External link)′ کے تحت موجود ہیں ۔

مزید معلومات

ویب سائٹ
www.workingwithchildren.vic.gov.au (External link)

میل
workingwithchildren@justice.vic.gov.au (External link)

کسٹمر سپورٹ ٹیم
1300 652 879

پیر – جمعہ (چھٹیوں کے علاوہ) صبح 8:00 - شام 5 بجے تک

ٹی ٹی وائی
13 36 77

بولئے اور سنئے
1300 555 727

اگر آپ کو ایک مترجم کی ضرورت ہے تو 50 14 13 کے نمبر پر Translating and Interpreting Service سے بات کیجئے اور آپ کا Working with Children کے کسٹمرسپورٹ لائن سے رابطہ کروانے کیلئے کہیے ۔

بڑے پرنٹ کیلئے
میل workingwithchildren@justice.vic.gov.au (External link)

یہ معلومات محض ایک عام رہنمائی کیلئے ہے ۔ اسکا مقصد قانونی مشورے کے طور پر دیا جانا نہیں اور اس پر اس طرح اعتبار نہیں کئے جانا چاہئے ۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ آپ اپنے مخصوص حالات کیلئے خود مختار قانونی مشورہ حاصل کریں ۔